چین معیشت کی بحالی کیلیے پاکستان کو 2 ارب ڈالرکا قرض فراہم کرے گا،برطانوی اخبار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چین معیشت کی بحالی کیلیے پاکستان کو 2 ارب ڈالرکا قرض فراہم کرے گا،برطانوی اخبار

بیجنگ: چین پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے اور روپے کی قدر میں استحکام کے لیے 2 ارب ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق چین حکومت کو معاشی طور پر سہارا دینے اور پاکستان کےغیرملکی زرمبادلہ کی موجودہ صورتحال کو بہتر کرنے کیلیے 2 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا۔

وزارت خزانہ خزانہ کے ایک اہم افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ چین نے روپے کی قدر گرنے پر پاکستان کو مالی بحران سے نمٹنے کے لیے 2 ارب ڈالر قرضہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

مذکورہ افسر کا  کہنا تھا کہ دوست ملک چین اب اپنا وعدہ پورا کرے گا جس کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لیے پُرامید ہیں۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی چین کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہمی کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم اسٹیٹ بینک  نے اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی جب کہ پاکستانی روپے کو موجود دور حکومت میں دو بار شدید گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

The post چین معیشت کی بحالی کیلیے پاکستان کو 2 ارب ڈالرکا قرض فراہم کرے گا،برطانوی اخبار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2EYgLYB