سال 2018؛ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ظلم وبربریت سے 375 کشمیری شہید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سال 2018؛ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ظلم وبربریت سے 375 کشمیری شہید

 سری نگر: 2018 کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم و بربریت کی نئی داستانیں رقم کرتے ہوئے 375 کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیرپردل دہلا دینے والے مظالم ڈھائے۔ نام نہاد سرچ آپریشنز ،لاٹھی چارج ، آنسو گیس کی شیلنگ اورپیلٹ گنزکی فائرنگ سے 375 کشمیری شہید ہوئے، جن میں 10 کشمیری خواتین اور 35 کمسن بچوں نے بھی اپنی جانوں کا نذزانہ پیش کرکے آزادی کی تحریک کو نئی زندگی بخشی۔

بھارتی فورسزنے مقبوضہ وادی میں سارا سال تقریباً 3 ہزارکے قریب سرچ آپریشنزکئے، 21 کشمیریوں کو حراست میں لے کرشہید کیا گیا، 34 خواتین بیوہ اور78 بچے یتیم ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق 600 سے زائد گھروں کوجلا کرراکھ کا ڈھیربنا دیا گیا، 1300 افراد بینائی سے محروم ہوئے، جامع مسجد میں نمازجمعہ کی ادائیگی سے روکا گیا جبکہ حریت رہنماوں کو کبھی گرفتار کرکے تو کبھی نظربند کرکے کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔

The post سال 2018؛ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ظلم وبربریت سے 375 کشمیری شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2QcqFHT