کراچی اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی: اورنگی ٹاؤن بہار کالونی میں فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کا علاقہ اورنگی ٹاؤن گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اُٹھا، بہار کالونی کی پہاڑی پر ایک بیٹھک میں ملزموں کی اندھا دھند فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت  عدنان عرف راجو ، امتیاز اور  ندیم کے نام سے ہوئی، امتیاز اور عدنان کے بھائی اشتیاق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدنان چھوٹا بھائی تھا جس کی 6 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رہائشی علاقے میں ایک بیٹھک پر پیش آیا جو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شراب کی خالی بوتلیں اور ڈسپوزل گلاس برآمد کر لیے۔

The post کراچی اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2AOoF3O