غیرملکی سرمایہ کاری میں17 فیصداضافہ ریکارڈ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

غیرملکی سرمایہ کاری میں17 فیصداضافہ ریکارڈ

 اسلام آباد: حکومت پاکستان کی دوستانہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان میں گزشتہ ماہ دسمبر 2018 کے دوران غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

اس ضمن میں خزانہ ڈویژن کے ترجمان کی جانب سے گذشتہ روز(جمعرات)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پرجاری کردہ اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ دسمبر 2018 میں ملک میں31 کروڑ92 لاکھ ڈالر کی غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ جبکہ اس سے پچھلے سال 2017 کے اسی عرصہ(دسمبر2017) میں 27 کروڑ 28 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔

The post غیرملکی سرمایہ کاری میں17 فیصداضافہ ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2AUDzFL