بتایا جائے 100 ارب کا ریونیو کہاں استعمال ہو رہا ہے، سراج قاسم تیلی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بتایا جائے 100 ارب کا ریونیو کہاں استعمال ہو رہا ہے، سراج قاسم تیلی

 کراچی: بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ تاجروں کو بتائیں کہ ایس آربی کی جانب سے سالانہ وصول ہونے والے100 ارب روپے کا ریونیو کہاں استعمال کیاجارہا ہے۔

بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے کہا کہ ایس آربی کا ریونیو گروتھ لائق تحسین ہے اور وزیراعلی سندھ ایس آربی کے سرپرست اعلی ہیں جو تاجروں کو بتائیں کہ ایس آربی کی جانب سے سالانہ وصول ہونے والے100 ارب روپے کا ریونیو کہاں استعمال کیاجارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایس آربی کے وصول شدہ ریونیو کو اگرلاڑکانہ یاکسی اور شہر پر خرچ کیاجارہا ہے وہ بھی بتایا جائے۔

دوسری جانب ایس آربی کے چیئرمین خالد محمود نے کراچی چیمبر آف کامرس میں تاجروصنعتکاروں سے خطاب کے دوران سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) دشواریوں کے باوجودرواں مالی سال کے 120ارب روپے کاریونیوہدف حاصل کرلے گا۔

انھوں نے بتایاکہ رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں ایس آربی کا ریونیو گروتھ 14فیصد رہا ہے جو ٹرانسپورٹ پورٹس اور ٹرمینلز کی بہترین کارکردگی کا مرہون منت ہے۔ اگرپری پیڈ اور پوسٹ پیڈ موبائل فونزکے بلوں پر وصولیاں ہوتیں تو ریونیوگروتھ کی شرح21فیصد ہوتی۔ عدالت کے حکم پر ایس آربی گذشتہ 6 ماہ سے موبائل فونز پرسیلز ٹیکس وصول نہیں کرسکاہے۔

خالد محمود نے بتایا کہ ایس آر بی میں رجسٹرڈٹیکس دہندگان کی تعداد 29ہزار ہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں 44 ارب 60 کروڑ روپے خدمات پرسیلز ٹیکس وصول کیا گیا۔گزشتہ مالی سال 100 ارب روپے خدمات پر ٹیکس وصولی ہوئی تھی۔

 

The post بتایا جائے 100 ارب کا ریونیو کہاں استعمال ہو رہا ہے، سراج قاسم تیلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2CyOSTW