کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے، آرمی چیف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایسا بہتر ملک چاہتے ہیں جہاں کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہ ہو۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے نیوز بریفنگ میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کو ایک ایک اینٹ لگا کر دوبارہ بنا رہے ہیں، جہاں آئین کے مطابق قانون کی بالادستی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی ایم وہ حد عبور نہ کرے کہ ہمیں رٹ قائم کرنی پڑے، ترجمان پاک فوج

آرمی چیف نے کہا کہ ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں طاقت کے استعمال کا استحقاق ریاست کے پاس ہو، جس کے لیے کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہ ہو۔

واضح رہے کہ  میجر جنرل آصف غفور نے نیوز بریفنگ میں ملکی سیکورٹی ، داخلی و سرحدی  صورتحال، دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز اور امن و امان سے متعلق سمیت دیگر امور پر سوالات کے جواب دیے تھے۔

The post کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ATMvdK