زمینوں پر قبضہ کیس؛ ن لیگی ایم این اے افضل کھوکھر کی ضمانت منظور - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

زمینوں پر قبضہ کیس؛ ن لیگی ایم این اے افضل کھوکھر کی ضمانت منظور

 لاہور: عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے افضل کھوکھر کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

ن لیگی ایم این اے افضل کھوکھر کو ماڈل ٹاون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ شازیہ محبوب کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملک افضل کھوکھر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : زمینوں پر قبضہ؛ (ن) لیگی ایم این اے افضل کھوکھر سپریم کورٹ سے گرفتار

افضل کھوکھر پر گزشتہ روز تھانہ نواب ٹاؤن میں برطانیہ میں مقیم محمد علی ظفر کی مدعیت میں قبضہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ کئی سال قبل طارق محمود نامی شخص سے 34 مرلہ زمین خریدی تھی، اب اس جگہ پر افضل کھوکھر کی رہائش گاہ ہے جو کھوکھر پیلس بن چکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشہ روز ایم این اے افضل کھوکھر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے گرفتار کیا گیا تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا کہ تم نے پٹواریوں کو ساتھ ملا کر لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کیا۔

The post زمینوں پر قبضہ کیس؛ ن لیگی ایم این اے افضل کھوکھر کی ضمانت منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2QQdba3