کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک اہلکارشہید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک اہلکارشہید

کراچی: پاک کالونی لیاری ایکسپریس وے پر ہونے والے پولیس مقابلے میں ایک اہلکار شہید جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی لیاری ایکسپریس وے پر ڈاکوؤں اور پولیس کی فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی غربی شوکت کھٹیان کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک اہلکار سہیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا جب کہ اہلکار فراز کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ شہید سہیل بریگیڈ تھانے میں تعینات تھا۔

The post کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک اہلکارشہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2GEiTac