پاکستان سے سیریز؛ جنوبی افریقی ٹیسٹ اسکواڈ میں زبیر حمزہ کی شمولیت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان سے سیریز؛ جنوبی افریقی ٹیسٹ اسکواڈ میں زبیر حمزہ کی شمولیت

 کیپ ٹاﺅن:  جنوبی افریقہ نے پاکستان سے ہوم ٹیسٹ سیریز کیلیے ناتجربہ کار مڈل آرڈر بیٹسمین زبیر حمزہ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

کیپ ٹاؤن میں پیدا ہونیوالے حمزہ کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایوریج 50 کے قریب ہے، مگر رواں سیزن ان کیلیے زیادہ اچھا نہیں رہا جس میں اب تک وہ 9 اننگز میں صرف 2 ففٹیز ہی اسکور کرپائے ہیں۔

اسی طرح پانچ ٹیسٹ میچز کا تجربہ رکھنے والے فاسٹ بولر ڈوئین اولیور کی واپسی ہوئی ہے، وہ انجرڈ لونگی نگیڈی کی جگہ سنبھالیں گے جو ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 سیریز بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہوگا۔ دوسرا میچ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن اور تیسرا ٹیسٹ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں شیڈول ہے، اس کے بعد 5 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

جنوبی افریقی ٹیسٹ اسکواڈ کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملا، ٹیمبا باووما، تھیونس ڈی برین، کوئنٹین ڈی کک، ڈین ایلجر، زبیر حمزہ، کیشیو مہاراج، ایڈین مارکرم، ڈوئین اولیور، ورنون فلینڈر، کاگیسا ربادا اور ڈیل اسٹین پر مشتمل ہے۔

The post پاکستان سے سیریز؛ جنوبی افریقی ٹیسٹ اسکواڈ میں زبیر حمزہ کی شمولیت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2ro8hBY