لاہور: حکومت نے گورنرہاوس لاہور میں آرٹ گیلری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین قومی ورثہ کمیشن شفقت محمود کا کہنا ہے کہ گورنرہاوس لاہور کی عمارت کو قطعی طورپر نہیں گرایا جارہا بلکہ گورنرہاوس لاہور کی دیوار کی جگہ خوبصورت آہنی جنگلہ لگایا جائے گا اور گورنرہاؤس میں آرٹ گیلری بھی قائم کی جائے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گورنرہاوس میں بوٹینیکل گارڈن بنایا جائے گا اور میوزیم بھی قائم کیا جارہا ہے جب کہ کراچی اورپشاور کے گورنرہاوسز میں بھی مناسب تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نتھیا گلی گورنرہاوس کو ہوٹل میں تبدیل کیا جارہا ہے۔
The post گورنرہاوس لاہور میں آرٹ گیلری قائم کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SjjkIa