ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرمناک شکستوں پر چیف کوچ مستعفی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرمناک شکستوں پر چیف کوچ مستعفی

 لاہور: ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرمناک شکست کے بعد تبدیلی کی لہر کا آغاز ہو گیا، توقیر ڈار نے چیف کوچ کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے دوران پاکستان ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی، گرین شرٹس کو جرمنی اور ہالینڈ کے خلاف ناکامیوں کا سامنا رہا جبکہ ملائشیا کے خلاف میچ برابر رہا، بیلجیم نے یکطرفہ مقابلے میں ہرا کر پاکستان کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی میں کوچنگ سب سے بڑا مسئلہ ہے، محمد ثقلین

ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی عبرت ناک شکستوں کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر نے رشید جونیئر کی سربراہی پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنائی ہے۔

The post ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرمناک شکستوں پر چیف کوچ مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2A03NGB