لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے والے پمپس کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی اکبر قریشی بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے والے پمپس کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے، سماعت کے دوران جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا کہ پنجاب بھر میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم نہ کیاجائے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف کاروائی کی جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہیں ملے گا
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹریفک پولیس کی جانب سے لاہور میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے بعد راولپنڈی، کوئٹہ،لوئر دیر اور کراچی میں بھی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔
The post بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے والے پمپس کو سیل کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Sp4K2m