ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی ختم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی ختم

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ممنوعہ بورکے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر لگائی گئی پابندی ہٹالی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسز پر پابندی سے متعلق نوٹی فکیشن کو معطل کرتے ہوئے ممنوعہ بورکے اسلحہ لائسنسز کے اجراء کو فعال قرار دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ممنوعہ بورکے لائسنسوں کی معطلی کا نوٹیفکیشن 26 دسمبر2017 کو جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلحہ لائسنس کی بحالی کیلئے کمیٹی

ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس فوجی و دیگرافسران کو جاری کئے جاسکیں گے، عام شہریوں یا بیوروکریٹس اور دیگر سرکاری حکام کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان  نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کی بحالی کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

The post ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EloDTy