رانا ثنااللہ کا تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت بنانے کا مطالبہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

رانا ثنااللہ کا تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت بنانے کا مطالبہ

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت نااہل حکومت پاکستان پر مسلط ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں رانا ثنااللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت نااہل حکومت پاکستان پر مسلط ہے،حکومت کےوزیر آپس میں لڑ ررہے ہیں لہذا تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت بنائی جائے کیوں کہ قومی حکومت دو سال میں ملک کو سیدھا کردے گی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارسطو نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا،اگر ڈالر 150 پر چلا گیا تو ملک کے لیے خطرہ بن جائے گا،انڈہ اور مرغی سے ملک کی معیشت بہتر کرنا صرف ایک مذاق ہے کیوں کہ  معیشت کو کٹا پال اور مرغی پال پالیسی سے نہیں ٹھیک کیا جا سکتا جب کہ عمران خان کی مرغی خود گندے انڈے دے رہی ہے۔

سابق وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالت وزرا کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے چکی ہے، پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو پرویز الہیٰ کے خلاف بھی ریفرنس تیار ہے جب کہ  وزیر اعظم اور موجودہ وزرا ڈرگز کے زیر اثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو اس لئے احتجاج نہیں کیا۔

The post رانا ثنااللہ کا تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت بنانے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SAC59Z