ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد

 کراچی /  اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث سردی کی لہرمیں بھی اضافہ ہوگیا جب کہ پہاڑی علاقوں میں برف پڑنا شروع ہوگئی۔

ملک کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پہاڑوں پربرف پڑرہی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ رات گئے کراچی میں بارش ہوتے ہی شہرکے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ بارش کے بعد گلشن اقبال ، گلستان جوہر، نارتھ کراچی ، ملیر ، قائد آباد ، شاہ فیصل کالونی ، ڈیفنس اور کلفٹن سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش سے موسم  مزید سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج راولپنڈی، گوجرانولہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی ہے  جب کہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ ڈویژن میں بھی بادل برسیں گے۔

دوسری طرف ملکہ کوہسارمری میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد مری نے برف کی سفید چادراوڑھ لی۔ نتھیا گلی اور وادی کاغان کے مختلف مقامات پررات سے وقفہ وقفہ سے برفباری جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  برف باری کا سلسلہ دوروزتک جاری رہے گا اوراسکردومیں برفباری سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

The post ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2L94fq0