نواز شریف کو جیل میں فراہم کردہ سہولیات کی تفصیلات سامنے آگئیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نواز شریف کو جیل میں فراہم کردہ سہولیات کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جیل کے اس سیل میں رکھا گیا ہے جہاں ذوالفقار علی بھٹو، آصف زرداری اور شہباز شریف کو رکھا گیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید سمیت ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیئے گئے ہیں، جیل میں انہیں کون کون سی سہولیات فراہم کی جائیں گی اس کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

یہ پڑھیں: نواز شریف اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ نواز شریف قانون کے مطابق بی کلاس کے حق دار ہیں، انہیں جس سیل میں منتقل کیا گیا اسی سیل میں ذوالفقار علی بھٹو، آصف زرداری اور شہباز شریف بھی قید رہے، نواز شریف کی بیرک میں ایک بیڈ، میٹرس، رضائی، اخبار اور ٹی وی فراہم کیا گیا اور بیرک کے سامنے ایک چھوٹا باغیچہ بھی ہے نواز شریف کو جیل میں انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کمرہ عدالت سے گرفتار

شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے، کے پی میں 5 سال کے دوران کسی کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا، جب کہ اس دوران سندھ اور پنجاب میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔

دریں اثنا اسی حوالے سے سیکریٹری داخلہ پنجاب فضیل اصغر کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں نوازشریف کو بی کلاس کمرہ دیا گیا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف ایک ہی کمپاؤنڈ میں الگ الگ کمروں میں ہوں گے، انہیں ایک مشقتی رکھنے اور گھر سے کھانا منگوانے کی سہولت میسر ہوگی۔

The post نواز شریف کو جیل میں فراہم کردہ سہولیات کی تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2EOoZTb