کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے قاتلوں تک پہنچنے کے لیے جیل میں قیدیوں سے تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق علی رضا عابدی کے قتل کے کیس سے متعلق تفتیشی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ قاتلوں تک پہنچنے کے لیے جیل میں قیدیوں سے آج سے تحقیقات کی جائیں گی جب کہ ٹارگٹ کلنگ کیسزمیں گرفتار اوررہا ہونے والے ملزمان سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کروائی جارہی ہے، اطراف کے 6 مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل علی رضاعابدی کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد گزشتہ روزمرحوم کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف کراچی تھانہ گزری میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
The post علی رضا عابدی کے قاتلوں تک پہنچنے کیلیے جیل میں قیدیوں سے تحقیقات کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2TaRmi4