جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے فخرزمان کو آﺅٹ کرکے شان پولاک سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ چھین لیا۔
جنوبی افریقی پیسر نے پاکستان کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخرزمان کو پویلین بھیج کر اپنے کیرئیر کی 422ویں وکٹ حاصل کی اور یوں انہوں نے جنوبی افریقا کے سابق کپتان شان پولاک کو پیچھے چھوڑ دیا۔
شان پولاک نے 108 ٹیسٹ میچز میں 421 شکار کئے تھے اور ڈیل سٹین نے یہ سنگ میل 89ویں میچ میں عبور کیا ، مجموعی طور پر زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں جنوبی افریقی پیسر 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
سابق سری لنکن اسپنر مرلی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست، آسٹریلیا کے شین وارن 708 شکار کرکے دوسرے اور بھارتی انیل کمبلے(619) ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ بولر کا اعزاز وسیم اکرم کے پاس ہے ہے، سابق کپتان نے 414 وکٹیں اڑائیں اور عالمی فہرست میں 14ویں پوزیشن پر ہیں۔
The post ڈیل اسٹین جنوبی افریقا کے کامیاب ترین بولر بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2RfFez8