سانحہ صفورا؛ فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے ملزمان کی اپیلیں مسترد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سانحہ صفورا؛ فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے ملزمان کی اپیلیں مسترد

 کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ صفورا میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے سعد عزیز اور دیگر ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں بینچ کے روبرو سانحہ صفورا میں فوجی عدالت کی سزائے موت کے خلاف دہشت گردوں کی اپیلوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے سعد عزیز اور دیگر ملزمان کی پھانسی کے خلاف درخواست مسترد کردی جبکہ مجرموں سے اہل خانہ کی ملاقات اور ریکارڈ دکھانے کی درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو جواب کے لیے آئندہ سماعت تک مہلت دیتے ہوئے سماعت 31 دسمبر تک ملتوی کردی۔

پراسیکوٹر جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ مجرموں کو فوجی عدالت نے سنگین جرم میں سزا سنائی ہے، فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی جاسکتی ہے، فوجی عدالت نے دہشت گرد سعد عزیز، طاہر منہاس، اظہر عشرت، حافظ ناصر اور اسد الرحمن کو سزا موت سنائی تھی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ درخواست گزاروں کو فوجی عدالت نے مختلف الزامات میں موت کی سزا سنائی ہے، مجرموں کے اہل خانہ کو مقدمات کی تفصیلات نہیں بتائی جارہی، اہل خانہ کی ملاقات کرائی جائے اور سزا پر نظرثانی کی جائے۔

The post سانحہ صفورا؛ فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے ملزمان کی اپیلیں مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2B02SW4