کراچی: مائیکروسافٹ نے مقامی ٹیکنالوجی کمپنی ایل ایم کے ٹی کے ساتھ مل کر پاکستان میں اپرینٹس شپ فیکٹری قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مقامی ٹیکنالوجی کمپنی ایل ایم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عاطف رئیس خان نے جدید ٹیکنالوجی کی تعارفی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مائیکروسافٹ نے مل کر پاکستان میں اپرینٹس شپ فیکٹری قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مائیکرو سافٹ 4Afrika انی شی ایٹو کے ریجنل ڈائریکٹر پاکستان جی ایم امورتے ابدیلا نے کہا کہ ایپ فیکٹری ایک آزمایا ہوا ماڈل ہے جو کامیابی سے مختلف صنعتوں میں نوجوانوں کے روزگار اور کاروبار میں بہتری لا رہا ہے۔
عاطف رئیس خان کا کہنا تھا کہ ایپ فیکٹری کے تحت ڈیجیٹل مہارتوں، کوڈنگ اہلیت اور نوجوان آئی سی ٹی گریجویٹس کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ نئے ایل ایم کے ٹی سپارک پروگرام کا حصہ بنتے ہوئے ایپ فیکٹری ہر 6 ماہ کے اندر 30 آپرینٹس کو بھرتی کرے گی اور انھیں صنعتی پراجیکٹس کے کام پر سینیئر سافٹ ویئر ٹیکنیشنز کے ساتھ مامور کرے گی۔
پروگرام کی گریجویشن کے بعد آپرینٹس جدید سافٹ ویئر حل کو مکمل طور پر ڈیزائن اور نافذ کر سکیں گے اور ایل ایم کے ٹی اور مائیکرو سافٹ پارٹنرز نیٹ ورک دونوں کے ذریعے روزگار تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
یہ بات
The post مائیکروسوفٹ کا پاکستان میں ایپ فیکٹری قائم کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2QzUNkS