وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، وزراء کا قلمدان تبدیل ہونے کا امکان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، وزراء کا قلمدان تبدیل ہونے کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں وزراء کا قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس وزیراعظم آفس میں جاری ہے جس میں تمام وفاقی وزراء سمیت وفاقی سیکریٹریز بھی شریک ہیں جب کہ اجلاس میں وزارتوں اورڈویژن کوکارکردگی بیان کرنے کا موقع دیا جائے گا اور وزیراعظم فرداً فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کے لیے 10 منٹ میسر ہوں گے، بریفنگ کے بعد وزرا سے 5 منٹ سوالات وجوابات ہوں گے، وفاقی وزرا کو 100 روزہ کارکردگی کی رپورٹس ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پر وزرا کے قلمدان تبدیل ہو سکتے ہیں۔

The post وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، وزراء کا قلمدان تبدیل ہونے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SALzlN