اکمل برادران کی والدہ انتقال کرگئیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اکمل برادران کی والدہ انتقال کرگئیں

لاہور: ٹیسٹ کرکٹرز کامران اکمل اورعمر اکمل کی والدہ علالت کے باعث انتقال کرگئیں۔

اکمل برادران کی والدہ کچھ عرصے سے علیل تھیں ان کا انتقال جمعے کی صبح ہوا، اکمل برداران ملتان میں جاری  نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں حصہ لے رہے تھے۔ ان کے لاہور پہنچنے پر ان کی والدہ کی  نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ عمر اکمل نے چند روز قبل اپنی والدہ کی اسپتال سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں ان کے بھائی کامران اکمل  اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نظر آرہے تھے جنہوں نے ان کی والدہ کی صحتیابی کے لیے دعا کی تھی۔

The post اکمل برادران کی والدہ انتقال کرگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2BiMyQl