خیبرپختونخوا حکومت نے فاٹا سیکرٹریٹ ختم کرنے کی منظوری دیدی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت نے فاٹا سیکرٹریٹ ختم کرنے کی منظوری دیدی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے فاٹا سیکرٹریٹ ختم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فاٹا میں اصلاحات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس گزشتہ روز گورنر ہائوس پشاور میں ہوا جس میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان، وزراء شوکت یوسفزئی اور اشتیاق ارمڑ نے شرکت کی۔ اجلاس کے حوالے سے ترجمان شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ فاٹا سیکرٹریٹ فوری ختم کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے اور وزراء کی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں بلدیاتی انتخابات اور پولیس نظام کو فاٹا تک توسیع دینے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔

شوکت یوسفزئی کے مطابق اجلاس میں فاٹا سیکرٹریٹ کو فوری ختم کرکے وزیراعلیٰ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت اور فاٹا سیکرٹریٹ کے ملازمین کو متلعقہ محکموں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا مشاورتی اجلاس میں قبائلی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گورنر ہاؤس کے عوامی مفاد کیلئے استعمال کی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور گورنر ہاؤس کے ایک بڑے حصے کو خواتین پارک کیلئے مختص کر نے کی تجویز پر بھی غور ہوا، گورنر ہاؤس کو وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق مفاد عامہ کیلئے استعمال کرنے کی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

The post خیبرپختونخوا حکومت نے فاٹا سیکرٹریٹ ختم کرنے کی منظوری دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DWliKs