ایک منشا بم قابو میں نہیں آ رہا؛ یہ ہے نئے پاکستان کی پولیس؟ چیف جسٹس - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایک منشا بم قابو میں نہیں آ رہا؛ یہ ہے نئے پاکستان کی پولیس؟ چیف جسٹس

 لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ایک منشا بم قابو میں نہیں آ رہا، یہ ہے نئے پاکستان کی پولیس؟۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے قبضہ مافیا منشاء بم کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کی۔

متاثرہ شخص نے کہا کہ اراضی واگزار کرانے کے باوجود قبضہ نہیں دیا جا رہا۔ سول جج نور محمد میرے ساتھ بدتمیزی جب کہ منشاء بم اور ان کے وکلاء سے تمیز سے پیش آتے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب پولیس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ بدمعاشوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، ایک منشاء بم پولیس سے قابو میں نہیں آ رہا، یہ ہے نئے پاکستان کی پولیس؟ ، پولیس کو شرم آنی چاہئے، گالیاں بھی کھاتے ہیں بدمعاشوں کی طرف داری بھی کرتے ہیں، متاثرین نے زمینوں پر قبضوں کے خلاف کیمپ لگا رکھا ہے اور پولیس ’سب اچھا‘ کی رپورٹ دے دہی ہے۔

ڈی آئی جی وقاص نذیر نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ پولیس عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کر رہی ہے، منشاء بم اور خادم حسین رضوی کو پولیس نے ہی اٹھایا ہے۔

چیف جسٹس نے ڈی آئی جی وقاص نذیر سے استفسار کیا کہ تمہاری کیا رشتے داری ہے منشاء بم سے، کیوں اسے بچا رہے ہو، یہاں وردی میں آئے ہو لیکن وردی میں واپس نہیں جاؤ گے، تمہیں معطل کیا جائے گا۔ بدمعاشوں کی پشت پناہی کرنے والے پولیس افسروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب، ڈی سی لاہور، سیشن جج اور متعلقہ سول جج برائے اوورسیز پاکستانیز نور محمد کو چیمبر میں طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے کو آج رات بارہ بجے تک زمین متعلقہ لوگوں کو دے کر رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

The post ایک منشا بم قابو میں نہیں آ رہا؛ یہ ہے نئے پاکستان کی پولیس؟ چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zyXrh9