افغانستان کو سی پیک سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیر خارجہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

افغانستان کو سی پیک سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیر خارجہ

کابل: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کو سی پیک سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

کابل میں پاک چین افغانستان سہ فریقی مذاکرات کے بعد میڈیا بریفنگ میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں داعش سمیت دوسرے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہے، ہم مل کر کر ہی دہشت گردی کو شکست دے سکتے ہیں، سی پیک جیسے مواقع کئی دہائیوں میں ایک بار ملتے ہیں، پاکستان اس سے فائدہ اٹھا رہا ہے افغانستان کو اٹھانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل میں پاکستان، چین اور افغان وزرائے خارجہ کے مذاکرات

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں یہاں علاقائی روابط بڑھانے آیا ہوں ، ہمیں باہمی تجارت کو بڑھانا ہوگا، افغانستان میں حالات میں بہتری سے سب سے زیادہ پاکستان کو فائدہ ہوگا، پاکستان مختلف افغان گروپوں کو قریب لانے میں تعاون کرے گا، حتمی فیصلہ افغانستان نے کرنا ہے کہ وہ کس طرح امن چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو قریب لانے میں چین کے کردار کو سراہتے ہیں، بہت اچھے مذاکرات ہوئے ہم مستقبل کی راہ ہموار کر رہے ہیں، میں یہاں عوام کے درمیان فاصلے ختم کرنے اور اعتماد میں کمی کے خاتمے کے لئے آیا ہوں۔

The post افغانستان کو سی پیک سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GfJM44