وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں پر اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں پر اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے 6 غیرملکی دوروں پر 4 کروڑ 3 لاکھ 814 ہزار روپے سے زائد کے اخراجات آئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارتِ خارجہ نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے 18 ستمبر سے 20 نومبر تک غیر ملکی دوروں پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات پیش کردی ہیں، جس کے مطابق وزیراعظم کے 6 غیرملکی دوروں پر مجموعی طور پر 4 کروڑ 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد کے اخراجات آئے۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیل کے مطابق وزیراعظم کے سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر 30 لاکھ 99 ہزار، ابوظہبی کے دورے پر 4 لاکھ 33 ہزار اور ریاض کے 2 روزہ دورے پر 8 لاکھ 70 سے زائد کے اخراجات ہوئے۔

سب سے زیادہ چین کے 5 روزہ دورے پر اخراجات آئے جو 2 کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں،  جب کہ 18 نومبر کو ابوظہبی کے دوسرے دورے پر 39 لاکھ 90 ہزار خرچ ہوئے۔  ملائیشیا کے دورے پر 75 لاکھ 43 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

 

The post وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں پر اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2C12uZm