میلبورن: آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش اپنے ہی کراؤڈ کے غصے کا نشانہ بن گئے۔
2 مرتبہ ایم سی جی کے وکٹورین کراؤڈ نے ان پر آوازیں کسیں، ایک بار جب اس بات کا اعلان ہوا کہ مقامی وکٹورین کھلاڑی پیٹرہینڈز کومب کی جگہ مارش سنبھالیں گے اور دوسری بار جب وہ بولنگ کیلیے آئے تو ہوٹنگ کی گئی۔
ساتھی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ نے کراؤڈ کے اس رویے کو ناقص اور مایوس کن قرار دیا ہے انھوں نے کہاکہ میں تماشائیوں کے جذبات سمجھتا ہوں مگر یہ رویہ مچل مارش کیلیے مناسب نہیں تھا۔
The post مارش ہوم کراؤڈ کے غصے کا نشانہ بن گئے، ساتھی کرکٹر کا اظہار مایوسی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2ERQo7f