کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے شہر میں انسداد تجاوزات کی کارروائی کے دوران متاثر ہونے والے دکانداروں اور تاجروں کی فوری بحالی کے لیے ایک نیا شعبہ قائم کردیا ہے۔
اس شعبے کا انچارج گریڈ 19 کے افسر سپرنٹنڈننگ انجینئر نورالحق شیخ کو تعینات کیا گیا ہے، سپرنٹنڈنگ انجینئر نور الحق شیخ شہر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے نتیجے میں متاثر ہونے والوں سے متعلق معاملات طے کرنے اور متعلقہ محکموں / حکام کی مشاورت اور رابطہ کاری کے ذریعے منہدم کی گئی تجاوزات اور دکانوں کا ملبہ فوری طور پراٹھانے کی ذمے داری بھی انجام دیں گے۔
اس اقدام کا مقصد انسداد تجاوزات کی کارروائی کے دوران متاثر ہونے والے تاجروں کی جلد از جلد بحالی کو یقینی بنانا اور مختلف مقامات پر انسداد تجاوزات کا ملبہ پڑا ہونے کی وجہ سے شہریوں کی دشواریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو فوری اٹھانے کا انتظام کرنا ہے، سپرنٹنڈنگ انجینئر نور الحق شیخ اس حوالے سے متعلقہ محکموں، افسران اور تاجر رہنماؤں سے رابطے میں رہیں گے تاکہ جامع اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت تمام امور بخیرو خوبی انجام دیے جاسکیں۔
The post میئر نے متاثرہ تاجروں کی فوری بحالی کیلیے نیا شعبہ قائم کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2AfdwsA