ہاکی فیڈریشن میں چیئرمین کا نیا عہدہ متعارف کروانے کی تجویز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ہاکی فیڈریشن میں چیئرمین کا نیا عہدہ متعارف کروانے کی تجویز

 لاہور:  پاکستان ہاکی فیڈریشن میں چیئرمین کا نیا عہدہ متعارف کروانے کی تجویز سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کی کانگرس کا اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے میں لاہور میں بلانے جانے کا قوی امکان ہے جس میں پی سی بی کی طرز پر پہلی بار چیئرمین کا نیا عہدہ متعارف کروایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق منظوری کی صورت میں اس نئے عہدے کے لئے فیڈریشن کے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی، یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت وزیر اعظم عمران خان پی ایچ ایف کے پیٹرن انچیف ہیں جبکہ سابق صدر قاسم ضیاءکے دور میں فیڈریشن میں سرپرست کا عہدہ متعارف کروایا گیا تھا اور اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک اس اہم عہدہ پر فائز ہونے میں کامیاب رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز احمد سینئر مستعفی

پی ایچ ایف کے کانگرس کے اجلاس میں شہباز احمد سینئر کے مستعفی ہونے کے بعدنئے سیکرٹری فیڈریشن کا اعلان بھی متوقع ہے۔

The post ہاکی فیڈریشن میں چیئرمین کا نیا عہدہ متعارف کروانے کی تجویز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2TdJVXs