شین وارن نے کوہلی کو دنیا کا بہترین کرکٹر قرار دیدیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شین وارن نے کوہلی کو دنیا کا بہترین کرکٹر قرار دیدیا

میلبرن: جادو گر اسپنر شین وارن نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو دنیا کا سب سے بہترین  کرکٹر قرار دے دیا۔

سابق اسپیڈ اسٹار بریٹ لی نے سوشل میڈیا پر آسٹریلیا اور بھارت کے مابین کل سے شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی جس میں شین وارن ملیبرن کے تاریخی میدان پر ایک ایک سے برابر ٹیسٹ سیریز کے تیسرے مقابلے  کو لے کر انتہائی پرجوش انداز میں کرکٹ فینز کو متحرک کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ میں ہونے والی تلخی پر ویرات کوہلی اور ٹم پین نے مٹی ڈال دی

شین وارن نے ویڈیو میں جہاں میلبرن میدان کے تاریخی پہلوؤں کا ذکر کیا وہیں بھارت اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کوایم سی جی گراؤنڈ پر اپنی کارکردگی  یادگار بنانے کے لیے لیجنڈز  کرکٹرز کی یادیں بھی شیئرکیں۔

لیگ اسپنر نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کی سیریز ہمارے لیے یادگار بننے جارہی ہے اور اس کی وجہ ویرات کوہلی ہیں، کوہلی اس کائنات کے سب سے بہترین کرکٹر ہیں جب کہ آسٹریلوی کپتان ٹنِ پین بھی کسی سے کم نہیں۔

اسے بھی پڑھیں: نصیرالدین شاہ نے کوہلی کو دنیا کا ’’بدتمیز ترین‘‘ کھلاڑی قرار دیدیا

واضح رہے کہ حالیہ ٹیسٹ سیریز میں ویرات کوہلی کے میدان میں  حریف کھلاڑیوں سے غیر مناسب رویے پر نہ صرف بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں لوگ تنقید کررہے ہیں۔

http://bit.ly/2QNA2TE

The post شین وارن نے کوہلی کو دنیا کا بہترین کرکٹر قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2BEm6Rr