اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں اہم سیکیورٹی اور افغان امن عمل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ملک کی سلامتی اور فوج کے پیشہ ورانہ امور، دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز، داخلی و سرحدی سیکiورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغان امن عمل میں تعاون بڑھانے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں امن اورمصالحت کیلئے سیاسی حل کے حامی ہیں، وزیراعظم
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بھی ملاقات کی تھی، زلمے خلیل زاد نے ملاقات میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن اورمصالحت کیلئے سیاسی حل کا حامی ہے جب کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں سیاسی حل چاہتا ہے اورافغانستان میں امن کی بحالی کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کرچلنا چاہتا ہے۔
The post وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2G2DLbb