وزیراعظم سے تاجروں کی ملاقات کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم سے تاجروں کی ملاقات کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر

 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں تیزی آگئی۔

وزیراعظم کے دورہ کراچی اور تاجروں کے وفد کی ملاقات کے بعد مثبت اقدامات کی توقعات پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی بڑی لہر آگئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں انڈیکس نے 39 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرلی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کی کمی سے 138 روپے 50 پیسے سے آغاز ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران زیادتیوں کا ازالہ کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم نے گزشتہ روز کراچی کا دورہ کیا تھا ۔ اسٹاک مارکیٹ اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا تھا۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنی ترجیحات اور پالیسی واضح کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ اور تحفظ دینا چاہتے ہیں، تاجر ہمیں تجاویز دیں، بیرون ممالک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگا رہے ہیں اور ملک میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔

The post وزیراعظم سے تاجروں کی ملاقات کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2EowpNs