مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور

 اسلام آباد: سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں معصوم کشمیریوں کی شہادت کی مذمت کرتا ہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے اور اقوام متحدہ وہاں ہونے والے مظالم کی مذمت کرے۔ قرارداد پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی۔
سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ریاستی دہشتگردی سے تحریک آزادی نہیں دبائی جاسکتی، کشمیر پر او آئی سی کو از خود اجلاس بلانا چاہئے تھا لیکن او آئی سی اور اسلامی ممالک بھی کشمیر میں مظالم پر خاموش ہیں، اقوام متحدہ سے کچھ اچھے کی امید رکھنا بے وقوفی ہے، اقوام متحدہ امریکا کا آلہ کار بن گیا ہے، جیپوں کو ساتھ باندھ کر لوگوں کو گھسیٹا جاتا ہے، بھارتی فوج پیلٹ گنز سے نوجوانوں کو بینائی سے محروم کر رہی ہے۔
سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ بھارت ہوش کے ناخن لے، اب تو بات پیلٹ گن سے بھی آگے چلی گئی ہے اور سیدھی فائرنگ کی جاتی ہے۔

 

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2A2pE04