لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جو لوگ عمران خان کو کھلاڑی کی بجائے اناڑی کہہ رہے ہیں وہ کچھ دن اور صبر کر لیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ 100 روز میں 10ٹرینیں چلا کر اپنا وعدہ پورا کردیا، اب خراب پٹڑیوں اورخراب بوگیوں کی مرمت شروع کر رہے ہیں، ٹرین کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ دی ہے ، سیاحت کیلیے ریلوے میں 3 ٹورسٹ ٹرینیں چلا رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ 90 دنوں میں ریلوے کی آمدنی میں 2ارب روپے کا اضافہ ہواہے، ریلوے میں ایک ارب روپے کے غیر ضروری اخراجات میں کمی کی ہے ریزوریشن اوقات بڑھانے سے ریلوے کی آمدنی 20 فیصد بڑھی ہے، 7 ڈویژنل شہروں کے اسٹیشنز پر 24 گھنٹے ریزرویشن کی جائے گی، بغیر ٹکٹ مسافر کیساتھ پولیس یاریلوےعملہ بھی ہواتو ملازمت سے نکال دیاجائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جس وزیراعظم کو 6 ارب روپے روز کا سود دینا پڑے اس کو کیسے نیند آسکتی ہے، دنیا بھر کے سکھ آج عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی وجہ سے پاکستان کو محسن مان رہا ہے، جو عمران خان کو کھلاڑی کی بجائے اناڑی کہہ رہے ہیں وہ کچھ دن اور صبر کر لیں۔
The post عمران خان کو اناڑی کہنے والے کچھ دن اور صبر کر لیں، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2E6w0yZ