واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی این جی اوز کو کام کرنے سے روکنا قابل افسوس بات ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ ہیتھر ناورٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی 18 بین الاقوامی این جی اوز کو کام کرنے سے روکا گیا جو کہ قابل افسوس بات ہے، حالانکہ پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے فروغ میں بین الاقوامی این جی اوز کا اہم کردار رہا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا بین الاقوامی این جی اوز کے پاکستان میں کردار کو اہم سمجھتاہے جب کہ ہم پاکستان کی انٹرنیشنل پارٹنرز کے اشتراک سے عوام کے اچھے مستقبل کیلیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہیں۔
The post پاکستان میں بین الاقوامی این جی اوز کو کام سے روکنا قابل افسوس ہے، ترجمان محکمہ خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2G0GnGt