زمینوں پر قبضے کا الزام، لیگی رہنما افضل اور سیف الملوک سپریم کورٹ میں پیش - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

زمینوں پر قبضے کا الزام، لیگی رہنما افضل اور سیف الملوک سپریم کورٹ میں پیش

 لاہور: زمینوں پر قبضے کے الزام میں ن لیگی ارکان اسمبلی افضل کھوکر اور سیف الملوک کھوکھر سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایل ڈی اے سٹی اور 19 ایکڑ زمین پر قبضے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔

سفیہ بی بی نامی خاتون نے چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر نے زمین پر قبضہ کر رکھا ہے اور ملزمان کی جانب سے سنگین نتاٸج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، پولیس کوئی تعاون نہیں کررہی اور انصاف کے حصول میں معاونت نہیں کی جارہی۔

عدالت نے لیگی ایم پی اے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کو فوری طلب کرتے ہوئے ایف آئی اے کو دونوں افراد کی جائیداد کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ٹاؤن شپ میں بہت سی شکایات مل رہی ہیں، ہم نے وہاں پر کیمپ بھی لگوایا تھا، لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے، بلائیں ان کو اگر نہیں آتے تو ایس ایس پی کو کہیں انکو پیش کرے۔

The post زمینوں پر قبضے کا الزام، لیگی رہنما افضل اور سیف الملوک سپریم کورٹ میں پیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GhSm2z