لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سعد رفیق نے ریلوے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے ریلوے لوکوموٹیوز کی قیمت کے بارے میں جھوٹ بولا، جب ڈالر 104 روپے کا تھا تب 47 کروڑ کا لوکوموٹیو خریدا گیا، خواجہ سعد کا خریدا گیا ہر انجن اب 67 کروڑ کا ہو چکا ہے، یہ تمام انجن ناکارہ ہوکر مغلپورہ ورکشاپ میں کھڑے ہیں، سعد رفیق نے ریلوے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے لوکوموٹیو کی قیمت کے بارے میں جھوٹ بولا
شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے رائل پام پر ٹیک اوور کا حکم دے دیا ہے، عدالت کا رائل پام سے متعلق فیصلہ ریلوے اور پاکستان کیلئے بہت اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے پر پابندی
سپریم کورٹ نے ریلوے اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے پر پابندی لگادی ہے۔ عدالت نے رائل پام کلب کی انتظامیہ کو بھی تحلیل کرتے ہوئے آڈٹ کمپنی کو نئی انتظامیہ مقرر کردیا اور واضح کیا کہ پرانی انتظامیہ رائل پام میں داخل نہیں ہوسکتی۔ عدالت نے آڈٹ کمپنی کو کلب کا تمام ریکارڈ فوری قبضے میں لینے کا حکم دیا۔
The post سعد رفیق نے ریلوے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2rYGDeZ