کراچی میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی فائرنگ سے شدید زخمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی فائرنگ سے شدید زخمی

 کراچی: ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی گھر کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایم کیوایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کی رہائش گاہ خیابان غازی کے باہر نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد علی رضا عابدی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا کہ حملہ آوروں کی تعداد کتنی ہے۔

 

The post کراچی میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی فائرنگ سے شدید زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Q1AZm2