ڈیرن سیمی کی نگاہیں کراچی میں فائنل پر مرکوز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ڈیرن سیمی کی نگاہیں کراچی میں فائنل پر مرکوز

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے نگاہیں کراچی میں فائنل پر مرکوز کرلیں۔

پشاور زلمی کے کپتان گزشتہ 2  ایڈیشنز میں پاکستان آکر پرستاروں کی ڈھیروں محبتیں سمیٹ چکے ہیں، ویسٹ انڈین آل راؤنڈر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ایس ایل میرے پسندیدہ ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے، چند ہفتوں بعد نہ صرف کہ اس ایونٹ میں شرکت کیلئے پرجوش بلکہ پر امید ہوں کہ فائنل بھی کھیلوں گا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل فور کا آغاز 14 فروری کو دبئی میں افتتاحی تقریب سے ہوگا،17 مارچ کو  فائنل سمیت 5 میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

The post ڈیرن سیمی کی نگاہیں کراچی میں فائنل پر مرکوز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2RYKTGX