نیب نے راناثنااللہ کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نیب نے راناثنااللہ کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی راناثناءاللہ بھی نیب کے شکنجے میں آگئے، نیب سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ کے خلاف فیصل آباد انڈر پاس کا نقشہ بدل کر من پسند افراد کو کروڑوں روپے فائدہ پہنچانے کے الزام پر تحقیقات شروع کر دیں۔

واضح رہے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں کے خلاف نیب تحقیقات کررہا ہے جب کہ شہباز شریف اور خواجہ برادران اس وقت نیب کی زیرحراست میں ہیں۔

The post نیب نے راناثنااللہ کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UFcMpn