کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپے کی قیمت پر دباؤ منگل کے روز بھی برقرار رہا۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت لین دین کے آغاز پر 75پیسے کمی سے 137.10روپے کی سطح پر آ گئی ایک موقع پر ڈالر 50 پیسہ مہنگا بھی ہوا اور قیمت 138.34 تک بھی بلند ہوئی تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 137.79روپے پر بند ہوئی۔
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 137.50روپے اور قیمت فروخت 138 روپے پر بدستور برقرار رہی۔
The post انٹر بینک میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپے پر دباؤ برقرار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2PjI4Ol