یمن میں فریقین کو جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی تنبیہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

یمن میں فریقین کو جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی تنبیہ

اسٹاک ہوم: اقوام متحدہ نے متنبیہ کیا ہے کہ یمن میں جنگ بندی کے لیے حکومتی فورسز اور حوثی باغی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن گرفتھس نے سویڈن میں جاری امن مذاکرات کے ابتدائیہ میں فریقین کو جنگ بندی کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے وفد نے وارننگ دی ہے کہ یمن کا مستقبل حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے ہاتھوں میں ہے، اگر مکمل تباہی سے بچنا ہے تو فریقین کو اب 3 سال سے جاری خانہ جنگی کو ختم کرنا ہوگا۔

اقوام متحدہ کے وفد کا مزید کہنا تھا کہ فریقین آگ سے کھیل رہے ہیں جس کے نتائج نہایت ہولناک ہیں اور اس کے اثرات پورے خطے میں مرتب ہورہے ہیں۔ اس آگ کو روکنا ہوگا ورنہ کئی اور علاقے اس کی زد میں آجائیں گے۔

سویڈن میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام یمن امن مذاکرات جاری ہے، یہ دوسرا موقع ہے جب حکومتی حکام اور حوثی باغی ایک پلیٹ فارم پر جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھے ہیں اور قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق رائے کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تین سال سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں 56 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 2 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ خانہ جنگی کے باعث لاکھوں بچے خوراک کی کمی کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

The post یمن میں فریقین کو جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی تنبیہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2QCGlZh