اقوام متحدہ کے زیر انتظام سوئیڈن میں یمن جنگ کے خاتمے کیلیے مذاکرات کا آغاز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اقوام متحدہ کے زیر انتظام سوئیڈن میں یمن جنگ کے خاتمے کیلیے مذاکرات کا آغاز

صنعا: سوئیڈن میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے فریقین کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر انتظام سوئیڈن میں جنگ زدہ یمن میں مکمل سیز فائر کے لیے فریقین کے درمیان امن مذاکرات ہو رہے ہیں جس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، یمن کے حکومتی حکام اور حوثی باغیوں کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

حوثی رہنما عبد المالک نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوئیڈن میں یمن سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس میں خصوصی طور پر یمن میں نئے آئین کی تشکیل بھی شامل ہیں، تمام امور پر اتفاق رائے ہونے کے بعد جنگ بندی کا امکان ہے۔

اقوام متحدہ نے یمن کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین کو مذاکرات کے لیے آمادہ کیا تھا، اس حوالے سے اقوام متحدہ کی خصوصی ٹیم نے یمن کا دورہ کیا اور حکومت کے ساتھ ساتھ حوثی باغیوں کے کمانڈرز سے بھی ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب اتحادی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان 2015 سے گھمسان کی جنگ جاری ہے جس کے دوران 56 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے اور 85 ہزار کے قریب بچوں کے خوراک کی کمی کے باعث ہلاک ہوجانے کا خدشہ ہے۔

The post اقوام متحدہ کے زیر انتظام سوئیڈن میں یمن جنگ کے خاتمے کیلیے مذاکرات کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2G2LBBs