اسلام آباد: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران توڑ پھوڑ میں ملوث گلوبٹ نے سپریم کورٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری کو گلے لگالیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ آئے تو وہاں موجود گلو بٹ نے اچانک انہیں گلے لگالیا اور طاہرالقادری نے گلوبٹ سے مصافحہ بھی کیا۔ تاہم پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے گلوبٹ کو پیچھے دھکیل دیا۔ گلوبٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے روز لاہور میں منہاج القرآن کے دفتر کے باہر توڑ پھوڑ کی تھی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: طاہرالقادری والد صاحب کی طرح اور عمران خان ماموں ہیں
سپریم کورٹ کے باہر طاہرالقادری سے صحافیوں نے سوال پوچھا کہ کیا آپ کو ماڈل ٹاوٴن کیس میں انصاف ملنے کی امید ہے؟ جس پر طاہرالقادری نے جواب دیا انشاللہ آج انصاف ملے گا۔
ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے سیاسی کزن عمران خان اب وزیراعظم ہیں، آپ کو تبدیلی نظر آرہی ہے؟،جس پر طاہرالقادری نے کہ یہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے فیصلے پر ہے، اگر اس میں انصاف مل گیا تو واقعی تبدیلی آگئی ہے۔
The post سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزم گلو بٹ نے طاہرالقادری کو گلے لگالیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Rvr0a1