واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
جارج ڈبلیو بش کے بیٹے اور سابق امریکی صدر جارج بش نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہمیں تمام لوگوں کو یہ بتاتے ہوئے بہت افسوس ہورہا ہے کہ ہمارے والد اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ جارج ڈبلیو بش بہت اچھے والد اور بہترین انسان تھے۔
جارج ڈبلیو بش امریکا کے 41 ویں صدر تھے جنہوں نے 1989 سے 1993 تک صدر کے فرائض انجام دئیے جس کے 8 سال بعد ان کے بیٹے امریکا کے 43 ویں صدر منتخب ہوئے۔
The post سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش 94 سال کی عمر میں انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2zBv5CZ
