ڈی جی خان میں مسافرکوچ چشمہ کینال میں جا گری؛ 9 افراد جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ڈی جی خان میں مسافرکوچ چشمہ کینال میں جا گری؛ 9 افراد جاں بحق

ڈی جی خان: ملتان جانے والی نجی کمپنی کی کوچ صوبہ موڑ پرچشمہ کینال میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ملتان جانے والی نجی کمپنی کی رانا جہانزیب کوچ صوبہ موڑ پر چشمہ کینال میں جا گری، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر نہر میں ڈوب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے 8 مسافروں کو زندہ بچالیا ہے جب کہ  9 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے اور کاغذی کارروائی کے بعد انہیں لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔

The post ڈی جی خان میں مسافرکوچ چشمہ کینال میں جا گری؛ 9 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RISw49