شہر قائد میں پانی کا بد ترین بحران، یومیہ 70 کروڑ گیلن کمی کا سامنا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شہر قائد میں پانی کا بد ترین بحران، یومیہ 70 کروڑ گیلن کمی کا سامنا

 کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پانی کا بد ترین بحران جاری ہے اوراب دنوں کے بجائے شہریوں کو مہینوں میں پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں پانی کی طلب ایک ارب 10کروڑگیلن پا نی ہے جبکہ کراچی کوحب ڈیم اوردھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی فراہم کیا جا تا ہے ،حب ڈیم سے 10کروڑگیلن پانی فراہم کیا جا تا تھا ،حب ڈیم سے ضلع غربی کے علاقوں کو پانی فراہم کیا جاتا تھا۔

خیال رہے کہ کراچی کودھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے 45کر وڑ گیلن پانی فر اہم کیا جا تا ہے جو شہر میں پہنچتے پہنچتے تقریبا 40کر وڑ گیلن رہ جاتا ہے 5کر وڑگیلن یا تو چو ری یا پھر رساؤکا شکا رہوجاتاہے۔

اس وقت شہر کو 70 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامناہے جب کہ فوری طور واٹربو رڈ، سند ھ حکومت یا وفاقی حکومت کے پاس کوئی ایسا منصوبہ نہیں جس کے تحت پانی کی کمی کو کسی حد تک کم کیاجاسکے۔

پانی کے بحران کے باعث امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے جبکہ پیپری پمپنگ اسٹیشن 3ماہ سے اپنی استطاعت سے کم پانی فراہم کررہا ہے۔

ڈی ایم ڈی ٹی ایس اسداللہ خان نے ایکسپریس سے گفتگوکر تے ہوئے کہاکہ ہمارے پاس صرف 45کر وڑ گیلن پا نی ہے حب ڈیم خشک ہو گیا ، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی مقام پر پانی کی چوری یا غیر قانو نی ہا ئیڈرنٹ دیکھیں تو اس کی فوری اطلاع دیں۔

The post شہر قائد میں پانی کا بد ترین بحران، یومیہ 70 کروڑ گیلن کمی کا سامنا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zO6ta3