گریس ہیرس نے 42 بالز پر ویمنز بگ بیش لیگ کی تیز ترین سنچری داغ دی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

گریس ہیرس نے 42 بالز پر ویمنز بگ بیش لیگ کی تیز ترین سنچری داغ دی

برسبین:  برسبین ہیٹ کی اوپنر گریس ہیرس نے محض 42 گیندوں پر ویمنز بگ بیش لیگ کی تیز ترین سنچری داغ دی۔

گریس ہیرس نے محض 42 گیندوں پر ویمنز بگ بیش لیگ کی تیز ترین سنچری داغ دی۔ انھوں نے یہ کارنامہ گزشتہ روز میلبورن اسٹارز سے میچ میں انجام دیا، ٹیم نے مقابلہ10 وکٹ سے جیتا، گریس نے 6 چھکے اور13 چوکے لگائے، ٹیم کو جب فتح کیلیے صرف ایک رن درکار تھا تب وہ 95 پر کھیل رہی تھیں تاہم چھکے سے سنچری کا سنگ میل عبور کر لیا، گریس ہیرس 101 رنز پر ناقابل شکست رہیں۔

ویمنز کرکٹ میں تیزترین سنچری کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کی دیندرا ڈوٹن کے پاس ہے جنھوں نے2010 میں جنوبی افریقہ کیخلاف اس کارنامے کیلیے محض38بالز کھیلی تھیں۔

The post گریس ہیرس نے 42 بالز پر ویمنز بگ بیش لیگ کی تیز ترین سنچری داغ دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2A6VgS6