بیجنگ یونیورسٹی کی لیبارٹری میں دھماکے سے 3 طلبا ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بیجنگ یونیورسٹی کی لیبارٹری میں دھماکے سے 3 طلبا ہلاک

بیجنگ: چین کی ایک یونیورسٹی کی تجربہ گاہ میں ہونے والے زوردار دھماکے میں 3 طلبا ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں بیجنگ یونیورسٹی کی تجربہ گاہ میں طلبا ایک سائنسی پروجیکٹ میں مصروف تھے کہ زوردار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 طلبا ہلاک ہوگئے۔ لیبارٹری میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والے طلبا کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

دھماکے کے بعد تجربہ گاہ میں آگ بھڑک اُٹھی اور یونیورسٹی میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، فائر بریگیڈ کےعملے نے 30 فائر فائٹنگ گاڑیوں کی مدد سے ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔

مقامی انتظامیہ نے تجربہ گاہ میں دھماکے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جب کہ یونیورسٹی کی سطح پر بھی واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی گئی ہے۔

بیجنگ جیااوتنگ یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے ماحولیاتی انجینئرنگ لیبارٹری میں طلبا آلودہ پانی اور فضلے کو قابل استعمال بنانے کے لیے سائنسی تحقیق میں مشغول تھے۔

The post بیجنگ یونیورسٹی کی لیبارٹری میں دھماکے سے 3 طلبا ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2V95f2e