ابوظہبی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کے لئے 280رنز کا ہدف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ابوظہبی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کے لئے 280رنز کا ہدف

ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، کھیل کے آخری دن نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز 272 رنز 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر کیا تو کین ولیمسن بغیر کسی رن کا اضافہ کیے پویلین لوٹ گئے۔

کین ولیمسن کے آؤٹ ہونے کے بعد نکولس نے نیوزی لینڈ کا اسکور آگے بڑہایا اور سنچری اسکور کی، نکولس نے 126 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے تاہم 7 وکٹیں گرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے 353 رنز 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر اننگز ڈکلیر کردی۔

دوسری جانب قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے سومر ولی کو ایل بی ڈبلیو کرکے تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا

اس سے قبل پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے 274 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 348 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی تاہم اب پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 81 اوورز میں 280 رنز درکار ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16 رنز سے شکست دیدی

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔

The post ابوظہبی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کے لئے 280رنز کا ہدف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2QCDXlh